پشاور (قدرت روزنامہ) بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔
پارٹی الیکشن میں یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے۔ بلوچستان کی پارٹی صدارت منیر احمد بلوچ جبکہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قرار پائے ہیں۔
بتایا گیا ہےکہ بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، انہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…
ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…
لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…
سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…