پنجاب میں چنگ چی رکشہ بند کرنے کا فیصلہ، ڈرائیورز کو 30 روز کی مہلت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کو بند کروانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور 30 روز کی محلت کے بعد ان تمام رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ چنگ چی رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی جب کہ لوڈر رکشہ بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔
نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلہ میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں کریک ڈاؤن ہوگا، البتہ چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صرف لاہور شہر میں 80 ہزار سے زائد موٹر سائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف 20 فیصد رجسٹرڈ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف سیکرٹری پنجاب اختر زمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام ان منصوبوں سے متفق نہیں ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

56 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

1 hour ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

2 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago