چیف جسٹس آف پاکستان اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں ہمیں انصاف دیں: بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف 180 کیسز بنائے گئے ہیں، عدلیہ سے بھی وہ ریلیف نہیں مل رہا جو ملنا چاہیے تھا، چیف جسٹس آف پاکستان اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں ہمیں انصاف دیں۔
ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک جدوجہد کی وجہ سے جیل میں ہیں، میرا پینل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا منتخب کردہ پینل تھا، ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شیپ جیلوں میں ہے، پی ٹی آئی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اہم ذمے داری سونپنے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جو فیصلہ ہو گا اسی پر عملدر آمد کریں گے۔
گوہر خان کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے میرا انتخاب کر کے موروثی سیاست نہ کرنے کا ثبوت دیا، الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago