سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، زین قریشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ آج کی سماعت کا اوپن ٹرائل کیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کا سارا میڈیا موجود تھا کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔
زین قریشی نے کہا کہ آج کی سماعت میں اوپن ٹرائل کا تقاضا پورا نہیں کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر میڈیا اور عام لوگ موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا یہ کسی اور جماعت میں نہیں ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کی ہے۔
زین قریشی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا انتخابی نشان ’بلا‘ الاٹ کیا جائے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago