سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا .


نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 3 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی .

دس گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 701 روپے تک پہنچ گیا . دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر اضافے سے 2071 ڈالر فی اونس مقرر ہے .

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں