سکھ رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ،بھارت کیخلاف امریکا اور کینیڈا ایک ہو گئے، امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں: کینیڈین وزیر اعظم


ٹورنٹو (قدرت روزنامہ) بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی جانب سے خالصتان کے سکھ رہنماوں کو قتل کرنے کی سازش کیخلاف امریکا اور کینیڈا ایک پیج پر آ گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں، بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے، کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ہم نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ قتل کی سازش کے معاملے پر بھارتی حکومت کی جانب سے تفتیش کرانے کے وعدے کا پورا ہونے کا انتظار ہے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی تفتیش میں کیا بات سامنے آتی ہے۔

Recent Posts

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

1 min ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

7 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

25 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago