دورہ پاکستان کے حوالے سے چیف ایگزیکٹوویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈکا اہم بیان

(قدرت روزنامہ)چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈجونی گریو نے کہاہے کہ اچانک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے ،ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے ذمہ داری پوری کریں . تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا،چیف ایگزیکٹوویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈنے کہاکہ صورتحال پر پی سی بی سے تبادلہ خیال ہوا،اچانک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے ،دورے سے پہلے مشاورت کا عمل مکمل کریں گے ،جونی گریونے کہاکہ ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے ذمہ داری پوری کریں ،انہوں نے کہاکہ 2018 میں دورہ پاکستان سے پہلے جو طریقہ کاراپنایا تھا وہی اپنائیں گے .

واضح رہے کہ ویسٹ انڈکو 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے . یہ بھی پڑھیں: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر راضی . .

متعلقہ خبریں