کوپ28:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بل گیٹس سےملاقات

دبئی (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی میں COP-28 کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کاکڑ اور مسٹر گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہء خیال کیا .

وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں جاری پولیو ویکسی نیشن مہم سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا . وزیر اعظم نے پورے پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے حکومت کے مکمل عزم پر زور دیا .

وزیر اعظم اور مسٹر گیٹس نےبل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کو مالی شمولیت، غربت کے خاتمے اور غذائی قلت کے حوالے سے تعاون پر بھی تبادلہء خیال کیا .

گیٹس فاؤنڈیشن سے ملنے والے تعاون کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر تعلیم کے میدان میں قومی صلاحیتوں کو بڑھانے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے قبل از وقت وارننگ اور ہنگامی کارروائیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زرعی ویلیو چینز کو ڈیجیٹل کرنے کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں