گانے میں علی ظفر کے ساتھ گل پانڑہ کے علاوہ شاہکار عالم خان بھی پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں . ’لار شہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے . گانے کے آغار میں ایک پشتون بچے کو علی ظفر کا ہی گزشتہ برس جاری کیا گیا سندھی گانا ’الے ماروئڑا‘ موبائل پر دادا کے سامنے سنتے ہوئے دکھایا گیا ہے . گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں . یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مونی رائے نے ایک مرتبہ پھر بولڈ انداز میں تصاویر شیئر کر دیں . .
(قدرت روزنامہ)معروف پا کستانی گلو کار اور ادا کا ر علی ظفر نے پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ جاری کردیا،جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے . تفصیلات کے مطابق اس پشتو گیت کو کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ، اس کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی جب کہ ہدایات ولید عالم نے دی ہیں .
متعلقہ خبریں