صبح جلد اٹھنےکے حیران کن فوائد جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)روزانہ صبح جلدی اٹھنے سے ہماری صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دن کا آغاز بھی بہتر طریقے سے ہوتا ہے۔
غیرملکی ویب سائٹ میں شائع ایک مضمون کے مطابق جلدی اٹھنے سے ہمارے جسم کی بائیولوجیکل کلاک باقاعدہ طور پر کام کرتی ہے اور ہم اچھی طرح نیند پوری کرتے ہیں۔
صبح جلدی اٹھنے کے کئی فوائد ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں؟

توانائی پیدا ہوتی ہے
صبح جلدی اٹھنے سے ہم دن کا آغاز ایک تروتازہ اور توانا دماغ سے کرتے ہیں جس کے بعد ہم دن بھر کے کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔ جسم میں پیدا ہونے والی توانائی سے ہم اپنے روزمرہ کے زیادہ سے زیادہ کام پورے کر سکتے ہیں۔
ذہنی صحت بڑھتی ہے
صبح جلدی اٹھنے سے ہم ذہنی طور پر تروتازہ رہتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھ کر ہم تنفس کی مشقیں، عبادات اور ورزش کر سکتے ہیں جس سے ہمارا ذہنی دباؤ ٹھیک رہتا ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔
باقاعدگی سے ورزش کی عادت پیدا ہونا
صبح جلدی اٹھنے سے ہم باقاعدگی سے ورزش کرنے کی عادت پیدا کر سکتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ہم نہ صرف اپنے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں کو بھی ٹال سکتے ہیں۔
نیند بہتر ہوتی ہے
صبح جلدی اٹھنے سے ہماری نیند کی سائیکل ٹھیک ہوتی ہے جس سے ہماری نیند خود بخود بہتر ہو جاتی ہے۔ نیند کے بہتر ہونے سے ہماری پوری صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صحت بخش خوراک کی عادت پڑنا
صبح جلدی اٹھنے سے ہمارے پاس غذائیت سے بھرپور ناشتہ بنانے کا وقت ہوتا ہے جس سے ہم پورا دن ہشاش بشاش اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔

توجہ بہتر ہوتی ہے
صبح جلدی اٹھنے کے باعث ہم اپنے دن کے امور اچھی طرح اور پوری توجہ کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھنے سے ہماری توجہ بہتر ہوتی ہے اور ہم ہر کام اچھی طرح کر سکتے ہیں۔
ٹائم مینیجمنٹ کا بہتر ہونا
صبح جلدی اٹھنے سے ہم اپنے پورے دن کا شیڈول بنا سکتے ہیں اور ہر کام کو اپنے وقت پر پورا کر سکتے ہیں۔ ہر کام کو اپنے وقت پر کرنے سے ہم ذہنی طور پر سکون محسوس کر سکتے ہیں۔
جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے
صبح جلدی اٹھنے سے ہم ٹھنڈے اور کم آلودگی والے ماحول میں جاگنگ، سائیکلنگ، واک اور رننگ کر سکتے ہیں۔ اس سے ہم دل کے عارضوں سے محفوظ رہتے ہیں اور ہمارے اندر طاقت پیدا ہوتی ہے۔
قوت مدافعت بڑھتی ہے
صبح جلدی اٹھنے سے قدرتی طور پر سورج کی روشنی سے ہمیں وٹامن ڈی ملتی ہے جس سے ہمارے جسم کی اندورنی کلاک بہتر ہوتی ہے۔ اس سے ہمارے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

33 mins ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

42 mins ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

53 mins ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

1 hour ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

1 hour ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

1 hour ago