مزدور شوہر کی مدد کیلئے دبئی جانیوالی خاتون نے وہ کام کردکھایا کہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

دبئی(قدرت روزنامہ) اپنے غریب شوہر کی سپورٹ کے لیے دبئی جانے والی 51سالہ بھارتی خاتون نے اپنی محنت اور لگن کی بدولت ایمریٹس لیبر مارکیٹ ایوارڈ جیت لیا .


خلیج ٹائمز کے مطابق پامیلا ومبولا مالا کرشنن نامی اس خاتون کا شوہر مزدور تھا اور 20درہم (تقریباً ڈیڑھ ہزار روپے) روزانہ کماتا تھا، جس میں ان کی فیملی کی بمشکل گزر اوقات ہوتی تھی .

2010ءمیں پامیلا نے اپنے شوہر کو سہارا دینے اور فیملی کی مالی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا اور روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات چلی گئی . وہاں اسے کینیڈین میڈیکل سنٹر میں صفائی ورکر کی ملازمت ملی . اگلے 13سال پامیلا نے اپنی اس ملازمت پر ایسی لگن اور محنت سے کام کیا کہ ایمریٹس لیبرمارکیٹ ایوارڈ جیتنے والے ورکرز میں شامل ہو گئی .
یہ ایوارڈ تقریب گزشتہ دنوں ابوظہبی میں منعقد ہوئی، جس میں نیلے اور سفید رنگ کی ٹرافی اٹھائے پامیلا سینئر حکومتی عہدیداروں، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، انڈسٹری کی نمایاں شخصیات او ردیگر ورکرز کے ساتھ کھڑی تھی . پامیلا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے . مجھے میری سالہا سال کی محنت اور قربانی کا صلہ مل گیا . یہ جشن منانے کا دن ہے . “

. .

متعلقہ خبریں