ہبلوچستان میں 8فروری کو جمعیت علما اسلام سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،مولاناعبدالواسع

نواب محمد اسلم رئیسانی صوبہ کے تمام اقوام کے نواب ہے بلوچستان سے دشمنیاں ختم کریں گے اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسیع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام صوبہ کی محور سیاسی جماعت ہے صوبہ کے تمام اضلاع میں جمعیت عوام کی خدمت کررہی ہے بلوچستان میں 8فروری کو جمعیت علما اسلام سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی وزیر اعلی بلوچستان جمعیت سے ہوگا نواب محمد اسلم رئیسانی صوبہ کے تمام اقوام کے نواب ہے بلوچستان سے دشمنیاں ختم کریں گے اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساراون ہاوس میں سردار الیار بدوزئی کو جمعیت علما اسلام میں شمولیت پر مبارک باد دی اس موقع پر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی اور جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر وسابق صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع کا کہنا تھا کہ 8فروری کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے اب جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے باہمی نفرتیں ختم ہورہی ہے بلوچستان میں امن قائم کریں گے اور صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کوئٹہ اور مستونگ سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیف آف ساراون سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ سردار الیار بدوزئی جمعیت علما اسلام میں شامل ہوکر مثبت سمت کا انتخاب کیا ہے تاکہ بلوچستان کے مسائل حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ہے زمینداروں کے مسائل بھی حل ہونے چاہیے بلوچستان کے زمینداروں کو رعایتی نرخوں پر وفاقی حکومت سولر پینل دے انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں صوبہ کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے سردار الیار بدوزئی نے کہا کہ میں اپنے ضلع مستونگ کے اپنے قوم کے معتبرین عمائدین اور سینکڑوں افراد کے ہمراہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں مستونگ میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچا وں گا اگلے الیکشن میں جمعیت علما اسلام بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago