بلوچستان میں آگے بڑھنے کیلئے بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،جمال رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آگے بڑھنے کیلیے بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بن کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ماضی میں نوجوان کیلیے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بنائی گئی جس سے ہمارا یوتھ دل برداشتہ ہوا اور مایوسی کا شکار ہوئے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سماجی سرگرمیوں اور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بناکر انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےتین روزہ کوئٹہ یوتھ فیسٹیول(2023) کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یاد رہے کہ محکمہ کھیل اور امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ کوئٹہ یوتھ فیسٹیول 30 نومبر سےشروع ہوا تھا اور 2 دسمبر 2023 کو نوری نصیر خان کمپلیکس اسپنی روڈ کوئٹہ میں اختتام پزیر ہوا۔تقریب میں مختلف مکاتب ہائے فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں نکھار کر دنیا کے سامنے لایا جائے۔ نوجوانوں کے پاس تمام مسائل کے حل نکالنے کی صلاحیت موجود ہے نوجوان منفی سرگرمیوں کا حصہ بننے کی بجائے اپنا وقت اور صلاحیتں مثبت سرگرمیوں اور ملکی ترقی کے منصوبوں میں لگائیں۔ اختتامی تقریب میں تھائی لینڈ کے وفد نے ڈاکٹر پٹسانرک کنتھاوئیا کی سربراہی میں خصوصی شرکت کی۔ انکے علاہ سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان جاوید انور شاہوانی اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس کھوسہ بھی پروگرام میں شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مختلف کیٹیگریز میں حصے لینے والے طلبا و طالبات میں تعریفی اسناد اور اساتذہ میں سووینیرز تقسیم کیے گئے جبکہ مختلف سکولوں اور کالجز کے پوزیشن اولڈر طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

Recent Posts

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

1 min ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago