کرکٹ کے قوانین تبدیل، لفظ بیٹسمین ختم، بلے باز کو اب کیا کہا جائے گا؟

لندن (قدرت روزنامہ) کرکٹ قوانین کے محافظ ادارے میرل بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے لفظ بیٹسمین کو ختم کرتے ہوئے صنفی امتیاز سے پاک لفظ ’بیٹر‘ متعارف کرادیا۔ ایم سی سی کی کمیٹی کی جانب سے منظوری کے فوری بعد یہ لفظ نافذالعمل ہوگیا ہے۔

ایم سی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے کرکٹ اینڈ آپریشنز جیمی کوکس کا کہنا ہے کہ ایم سی سی یہ سمجھتا ہے کہ کرکٹ سب لوگوں کا کھیل ہے، یہ قدم اس جانب اشارہ ہے کہ بدلتے وقت کے ساتھ کرکٹ بھی تبدیل ہو رہی ہے۔ لفظ بیٹر ایک نیوٹرل لفظ ہے جو کرکٹ کے کھیل سے وابستہ بہت سے اداروں نے پہلے ہی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہی وہ درست وقت ہے کہ جب ان تبدیلیوں کو آفیشل طور پر تسلیم کیا جائے، کرکٹ کے قوانین کے محافظ کے طور پر آج کے دن ہم اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہیں۔‘

Recent Posts

اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی ( قدرت روزنامہ )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے…

1 min ago

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

9 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

10 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

35 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

38 mins ago

پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت رات سے اسلام…

39 mins ago