بالوں کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء صحت کے لیے مضر قرار

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بالوں کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء انسانی صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

بالوں کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء میں عموماً ایک کیمیکل سائیکلک وولیٹائل میتھائل سائیلوکسینز (سی وی ایم ایس) استعمال ہوتا ہے جو بالوں کو چمک دینے اور سلجھا کر رکھنے (یعنی گھنگھریالے بالوں کو سنبھالنا اور الجھنے سے بچانا) کے لیے جانا جاتا ہے۔

امیریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب ہیئر اسٹریٹنر یا کرلنگ وینڈ کی وجہ سے گرم ہونے والے سالمے ممکنہ طور پر انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے دیرپا منفی اثرات کا سبب ہو سکتے ہیں۔

تحقیق میں شریک افراد نے مخصوص ماحول میں اپنے زیرِ استعمال معمول کی ہیئر پروڈکٹس (کریم، اسپرے اور تیل) اور اسٹریٹنر جیسے آلات کا استعمال کیا۔

اس دوران محققین نے خارج ہونے والے سی وی ایم ایس اور دیگر وولیٹائل آرگینک مرکبات (وی او سیز) کی پیمائش کی۔ وی او سیز ایسے کیمیا ہوتے ہیں جو نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں اور ان میں سے کچھ کینسر کے سبب کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

تحقیق میں مصنفین کا کہنا تھا کہ بند ماحول میں ہیئر کیئر معمولات کے سبب وی او سیز تنفس اور ایٹماسفیئرک ماحول پر دیر پا اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

محققین نے یہ بات واضح کی کہ یہ اخراج ماحول کی کیمسٹری کو متاثر کرسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران سی وی ایم ایس مرکبات میں سب سے واضح اخراج ڈیکا میتھائل سائیکلو پینٹا سِلوکسین (ڈی 5) اور اوکٹا میتھائل سائیکلو ٹیٹرا سِلوکسین (ڈی 4) دیکھا گیا۔

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں ڈی 4 اور ڈی 5 کا تعلق جگر اور پھیپھڑوں پر مہلک اثرات کے ساتھ تعلق کےعلاوہ تجربہ گاہ میں موجود جانوروں کی سانس کی نالی، جگر اور اعصابی نظام پر بدترین اثرات کے ساتھ تعلق دیکھا گیا۔

تحقیق میں پروڈکٹ کی قسم، بالوں کی لمبائی اور اسٹائلنگ آلے کا درجہ حرارت کو مرکب کے اخراج پر اثر انداز دیکھا گیا۔ یعنی لمبے بال اور زیادہ درجہ حرارت کا مطلب تھا وی او سیز کا زیادہ اخراج۔

محققین نے بتایا کہ ایگزاسٹ فین کی مدد سے کمرے سے فضا کو 20 منٹ کے اندر صاف کیا جاسکتا ہے لیکن ایسا کرنا گنجان آباد شہروں کے فضائی معیار کو متاثر کر سکتا ہے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

5 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

12 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

21 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

35 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

41 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

53 mins ago