یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری کا خطاب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈر واٹر ویڈیو دیکھ کر انہیں جل پری کے خطاب سے نواز دیا .

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے دبئی سے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی .

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں زیر پانی موج مستی، کبھی اسنوکر تو کبھی شطرنج کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے . ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ انڈر واٹر ویڈیو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو خوب بھا گئی . اس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ کو جل پری کے خطاب سے نواز دیا جبکہ دیگر انہیں کیوٹ قرار دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں