سعودی عرب میں جگہ جگہ گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہریوں کو خبردار کردیاگیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی حکام نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ کل تک مملکت میں جگہ جگہ گرچ چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے . حکام نے یہ الرٹ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے حوالے سے جاری کیا ہے .

العربیہ کے مطابق سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کی طرف نہ جائیں . نیز کھلے پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کریں . بارشوں اور موسم کے بارے میں تازہ ترین صورت حال سے باخبرر رہنے کے لیے مقامی ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی ہدایات سے آگاہ ہوتے رہیں .

خیال رہے مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے . علاوہ ازیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بتایا گیا ہے . مکہ کے علاوہ الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کے حوالے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے .

اسی طرح مدینہ ریجن میں ینبو، اور بدر کے ساتھ ساتھ الباحا ، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے لیے بھی ایسی ہی پیش گوئی کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں