حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا . سرکاری گاڑیاں تلاش کرنے اور غیر واسطے دار لوگوں کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی .

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ایس اینڈ جی ڈی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی گمشدہ سرکاری گاڑیوں کی تحقیقات کرے گی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی 2007 سے سال 2016 تک گاڑیوں کی خریداری کا رکارڈ بھی چیک کرے گی، سرکاری گاڑیاں کہاں کہاں ناجائر استعمال ہوئیں؟ تحقیقاتی کمیٹی اس کا بھی جائزہ لے گی .

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی افسران، سابق وزراء اور سابق ایم پی ایز کو سات دن میں گاڑیاں واپس کرنے کا لکھے گی، نوٹس کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو لکھا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں