فلم ‘انیمل’ نے بوبی دیول کو رُلا دیا، ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) حال ہی میں ریلیز ہونے والی دہشت سے بھرپور فلم ‘انیمل’ نے بوبی دیول کو رونے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے .

بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی سے کافی خوش ہو رہے ہیں، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا .

فلم ‘انیمل’ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ریلیز کے صرف تین دنوں کے اندر، اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کر دیا ہے، ‘انیمل’ نے پوری دُنیا میں مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے .

‘انیمل’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر بوبی دیول جذباتی ہوگئے، اُنہوں نے فلم میں جانداری اداکاری کی بدولت مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں، مداحوں کی بےتحاشہ محبت نے بوبی دیول کو رونے پر مجبور کردیا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوبی دیول اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “اس فلم کے لیے بہت زیادہ پیار مل رہا ہے، یہ سب ایک خواب لگ رہا ہے” .

بوبی دیول مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہیں تو خوشی میں اپنے جذبات پر قابو نہیں پاتے اور رونے لگتے ہیں .

واضح رہے کہ ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے .

اس کے علاوہ انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں