پاکستان کے مشہور ترین صحافی کو حراست میں لے لیا گیا ، وجہ کیا بنی ؟

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے مشہور و معروف صحافی کو حراست میں لے لیا گیا . تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینئر صحافی وارث رضا کو گلشنِ اقبال سے حراست میں لے لیا گیا ہے .

وارث رضا کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے . سینئر صحافی کے اہلِ خانہ کے مطابق وارث رضا کو لے جانے والے افراد نے کہا کہ تھوڑی دیر میں انہیں چھوڑ دیا جائے گا . ادھر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی گئی ہے . جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کے یو جے کا کہنا ہے کہ پی ایف یو جے کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کی حراست آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے . پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے . پی ایف یو جے کے اعلامیئے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری رہا کیا جائے . سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ وارث رضا کا اب تک گھر واپس نہ پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے . . .

متعلقہ خبریں