نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں تمام پارٹیوں کو ہراکر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنیں گے .
نوشہرہ میں جلسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہے ،پی ٹی آئی کو انشاء اللہ شکست دونگا ،میں نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے آیا ہوں مجھے کوئی لالچ نہیں .
جلسہ رسالپور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا مخالفین کو منفی پروپیگنڈہ کرنے پر منہ توڑ جواب#pakistantehreekeinsafparlimantarian #Ptipofficial #IshaqKhattak #PTIParliamentarians #PervezKhattak #ptip pic.twitter.com/VTsGlK7i7X
— PTIP Official (@official_ptip) December 3, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے اپنے ورکرز کو کوئی تمیز نہیں سکھائی . انشاء اللہ میں نوشہرہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کردکھاؤنگا .
. .