الیکشن نہیں عوام کے مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن نہیں عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات پارٹی رہنماؤں اور سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران کہی، شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن ،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ،اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ شامل تھے۔

دوران ملاقات عام انتخابات کی تیاریوں اور صوبہ سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت ہوئی ،سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا ،ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت اور سفارشات کا بھی جائزہ لیاگیا ۔

شیخ روحیل اصغر، محمد حنیف عباسی، خواجہ سلمان رفیق نے بھی پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقات کی،سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، سید باسط بخاری، میاں عمران قریشی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا ،شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور محنت کو سراہا ۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، پاکستان اور عوام کی بھلائی، بہتری اور مفاد میں نواز شریف کی قیادت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے یہ الیکشن بہت اہم ہیں، اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے، سیاسی انتقام ہار گیا، اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل برباد کئے گئے، ہمارے خلاف شروع کئے گئے سیاسی انتقام کا نشانہ عوام اور ملک بن گئے، چار سالہ تباہی کا سیاہ دور نہ آتا تو عوام کہ مہنگائی اور پاکستان کی معاشی بدحالی کا برا وقت نہ آتا۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں نے شہباز شریف کو لیگی قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارک بھی پیش کی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago