پنجاب

کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان نے خاتون پر ظلم کی انتہا کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں مکان مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خاتون پر ظلم کی انتہا کردی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں کرایہ دار خاتون کو کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان نے ڈنڈوں کے ذریعے دیگر خواتین کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے بعدازاں ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکان مالک کی حمایتی خواتین کرایہ دار خاتون پر تشدد کررہی ہیں اور پھر زخمی خاتون کو سڑک پر پھینک دیا جاتا ہے۔مالک مکان ارشد نے متاثرہ خاتون کلثوم بی بی کا سامان بھی گھر سے باہر پھینک دیا، جبکہ متاثرین متاثرہ خاتون نے حصول انصاف کے لیے تھانہ کاہنہ میں درخواست دے دی ہے۔ مالک مکان ارشد نے بتایا کہ اس خاتون ( کلثوم بی بی ) نے 3 ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں