پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان ہوگیا

پرتھ (قدرت روزنامہ) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پیٹ کمنز کپتان ہوں گے۔

آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت میں 14 رکنی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔سربراہ سلیکشن کمیٹی جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

2 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago