اسلام کے خلاف فتنے کا مقابلہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اسلام کے خلاف فتنے کا مقابلہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،اگر اقتدار ملتا ہے تو ہر شہری کے حق کا تحفظ کریں گے .

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کا تاسیس کسی ایک مسلک کے علماء کا نہیں، برصغیر کے تمام مکاتب فکر کے علماء تاسیس کے وقت موجود تھے، ہم نے سیاست کی ہے، دینی اور مذہبی رویوں کو برقرار رکھا ہے، ہم نے ان رویوں کو اپنایا جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں .

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اختلاف میں نرمی اور شدت پیدا کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے، ہمیں اختلافات میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں، عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہیے . حق بات کو فروغ دینا شائستہ لب ولہجے میں بھی ہوسکتا ہے، اللہ لوگوں کو دعوت کا طریقہ سکھاتا ہے ’لوگوں کو رب کے راستے کی طرف بلاؤ حکمت اور شائستہ آواز کے ساتھ‘، جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی قوت ہے .

. .

متعلقہ خبریں