گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان پر بڑی پابندی عائد۔۔ تمام ڈرائیورز حضرات یہ خبر پڑھ لیں ،حکومت نے سخت حکم جاری کردیا
سید حماد عابد نے بغیر ماسک لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی مراکز نہ آنے دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے . سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار ہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا . ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کئے گئے . اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے . ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار 260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا . . .