گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،نگراں وزیراعظم

دبئی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دبئی سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی اور کہا ہے کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی اور 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago