سندھ کے لوگ تاریخی طور پر پرامن، روادار اور وطن دوست ہیں، بی این پی عوامی

خضدار (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این پی عوامی کے سربراہ نوابزداہ میر اسرار اللہ زہری، مرکزی سینیر نائب صدر ٹکری نذر محمد مینگل، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد مراد مینگل، مرکزی سیکرٹری جنرل سید اکبر شاہ ، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق نوابزادہ میر ضیاءاللہ زہری ، صدام بلوچ ، خواتین سیکرٹری طاہرہ آخوند ، میر ادریس زہری ، عبد الصمد زہری ، عطا اللہ موسیانی ، عبد الوہاب موسیانی، منیر ساسولی ، عبد الرسول مینگل ،عزیز مغل وڈیرہ اشرف مری و دیگر قائدین نے یوم ثقافتِ سندھ پر سندھ سمیت پوری دنیا میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سدا بہار ثقافت دنیا کی ایک قدیم ترین و خوبصورت تہذیب کا عکس ہے، سندھ کی ثقافت کا مرکز موہن جو دڑو ہے، سندھ کے لوگ تاریخی طور پر پرامن، رواداراور وطن دوست ہیں، ہزاروں سال سے سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے اجرک کی رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت دلکش امتزاج کی حامل ہے ثقافتی سرگرمیاں سماج میں رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھی کسی امرت سے کم نہیں . بیان میں نے کہا کہ اہالیانِ سندھ فن و فطرت سے پیار کرنے والے بھی ہیں، ثقافتی تنوع ہمارے معاشرے کی خوبصورتی اور دنیا کے لیے قومی یکجہتی کا بے مثال نمونہ ہے، بامقصد ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں نفرت، تقسیم اور شدت پسند سوچ کے لیے زہر ہیں .

سندھ دھرتی حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفیاءکرام کی سرزمین ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی عوامی پورے ملک بالخصوص بلوچستان میں تمام ثقافتوں کو مساوی اہمیت و درجہ دینے میں یقین رکھتی ہے، اپنی قابلِ فخر قدیم تہذیب اور خوبصورت ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے دنیا کے آگے بلوچستان کا مثبت چہرہ پیش کرنا ہمارا منشور ہے .

. .

متعلقہ خبریں