بارڈر کاروبار کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ڈاکٹر مالک

تربت (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے آسکانی امام بخش بازار میں شمولیت کرنے والے معتبرین و سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور سیاسی طور پر اسکا حل نکالا جائے، مذاکرات و گفت و شنید کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا ہے جنرل مشرف اور اس کے باقیات کے لگائی ہوئی آگ میں آج پورا بلوچستان جل رہا ہے انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور لوگوں کے کاروبار کو تحفظ دینا ہوگا بارڈر کاروبار کو ہر صورت میں تحفظ فراہم کیا جائے گا بارڈر بند ہونے سے لاکھوں افراد بھوک و افلاس کا شکار ہونگے۔ نیشنل پارٹی بارڈر کاروبار کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ انھوں نے کھاکہ لوگوں ہم پر جو اعتماد کررہے ہیں اس پر پورا اتریں گئے۔ آسکانی میں اسکول، روڈ، پارنی اور روزگار کے مسائل کو پہلی فرست میں حل کریں گئے۔آسکانی امام بخش بازار سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میر امام بخش محمد زئی کی سربراہی میں صدام الٰہی ، نواز لعل، نصیر احمد، محمد علی ہاشم، نیاز احمد، برکت لعل محمد ، محمد انور ، برکت عزیز ، اکرم وسیم، محمد عارف، محمد اسلم قادر بخش، غلام فاروق ، محمد اکبر نور محمد، محمد خالد، محمد اسلم، علی جان، امین، جان، عبیداللہ ، حاجی ابراھیم، حاجی احمد، محمد الیاس، درمحمد ، منیر احمد اور محمد عمر اور شیخ الطاف حسین خاندانوں سمیت سید احسان شاہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ شمولیتی پروگرام میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیرمین بوھیر صالح، ابوالحسن ، شکیل، فدا، محمد جان ، مشکور ، حمید، رجب، حاجی یاسین، اقبال ، احسان درازئی، نوید تاج نے بھی شرکت کی۔

Recent Posts

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

8 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

18 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

28 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

36 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

45 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago