وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کیلئے معذور کوٹے میں 10 فیصد اضافہ کرنا چاہیے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے معاشرے کے خصوصی افراد کے انٹرنیشنل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی خصوصی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کے مقرر کردہ کوٹہ کو بڑھا کر کم از کم دس فیصد کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے خصوصی افراد کے ساتھ مثبت اور خوشگوار رویہ معاشرے کو زندہ رکھنا اور اسے مزید آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی شکایات کے فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے یہ لازمی ہے کہ معذور افراد سے متعلق مختلف سرکاری عمارات میں دفاتر کو گراونڈ فلور پر منتقل کر دیں. اس موقع نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی، سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، فوزیہ شاہین، بریکنگ بیرئیر وویمن کی سربراہ صدف اجمل کے علاوہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے نجی اداروں اور میڈیا پرسنز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج میں صرف ان مسائل اور اس کے پائیدار حل کو زیر بحث لانا چاہتا ہوں جن کا سامنا آپ اپنی عملی زندگی میں کر رہے ہیں. درپیش مسائل اور آپ کی شکایات کے ازالہ کیلئے ہم نے گورنر ہاوس بلوچستان کے دروازے کھول دیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے جس گھر میں بھی پیدائشی یا حادثاتی طور پر کوئی معذور فرد موجود ہو تو ایسی صورت میں معذور کی ذاتی تکلیف کے علاوہ پورے خاندان کے افراد بھی بڑی مشکل میں ہوتے ہیں. اس ضمن میں اسپیشل افراد کی بہتری کیلئے کام کرنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں. انہوں نے خصوصی افراد کے خاندان کے تمام افراد بالخصوص والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہ جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کمال ہے کہ آج آپ جسمانی معذوری کا شکار تو ہو سکتے ہیں لیکن مجبور ہرگز نہیں ہیں. سرکاری ملازمتوں میں وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کیلئے مقرر کردہ کوٹہ پر صرف نچلے درجے کے ملازمتوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بڑی ملازمتوں میں بھی ان کے حصے کو یقینی بنایا جانا چاہئے کیونکہ آج کل باہمت خصوصی افراد میں اعلی تعلیم یافتہ اور مہارت یافتہ افراد بھی موجود ہیں آخر میں گورنر بلوچستان نے پورے پاکستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دنیا بھر کے خصوصی افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام کوئٹہ سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد انٹرنیشنل کمیونٹی تک پہنچائیں تاکہ جبر، معذوری، بیماری اور استحصال سے پاک ایک صحتمند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago