پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا .

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 748پوائنٹس کے اضافے سے 62439 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 284روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی .
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں