بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 100 سے زیادہ خواتین کو لوٹا ہے . رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہر چنئی کا رہائشی پریم راج نامی ملزم امیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ لیتا تھا . رپورٹس کے مطابق پونے پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کی درخواست پر جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے متاثرہ خاتون سے جعلی شادی کی اور خود کو ریلوے کا ٹھیکے دار بتاکر لاکھوں روپے لوٹے اور پھر فرار ہوگیا تھا . رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے ملزم کو مزید پیسے دینے کے بہانے چنئی سے پونے بلایا جہاں ائیرپورٹ سے نکلتے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سے 7 موبائل فون، 13 سم کارڈزاور 4 اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے . پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ بالی وڈ فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل’ سے متاثر ہوکر 100 سے زیادہ خواتین سے کروڑوں روپے لوٹے ہیں . . .
چنائی (قدرت روزنامہ) رنویرسنگھ کی مشہور فلم لیڈیز ورسز رکی بہل نے جرائم پیشہ ذہن رکھنے والے ایک شخص کو کروڑ پتی بننے کا آئیڈیا دے ڈالا . نوجوان نے اس فلم کی سٹوری پر چل کر سینکڑوںوارداتیں تو کر ڈالیں لیکن پھر آخر کار پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا .
متعلقہ خبریں