بھارتی فلموں سے متاثرہوکر خواتین کو لوٹنے والا نوجوان گرفتار

چنائی (قدرت روزنامہ) رنویرسنگھ کی مشہور فلم لیڈیز ورسز رکی بہل نے جرائم پیشہ ذہن رکھنے والے ایک شخص کو کروڑ پتی بننے کا آئیڈیا دے ڈالا۔ نوجوان نے اس فلم کی سٹوری پر چل کر سینکڑوںوارداتیں تو کر ڈالیں لیکن پھر آخر کار پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا
ہے جس نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 100 سے زیادہ خواتین کو لوٹا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہر چنئی کا رہائشی پریم راج نامی ملزم امیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ لیتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق پونے پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کی درخواست پر جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے متاثرہ خاتون سے جعلی شادی کی اور خود کو ریلوے کا ٹھیکے دار بتاکر لاکھوں روپے لوٹے اور پھر فرار ہوگیا تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے ملزم کو مزید پیسے دینے کے بہانے چنئی سے پونے بلایا جہاں ائیرپورٹ سے نکلتے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سے 7 موبائل فون، 13 سم کارڈزاور 4 اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ بالی وڈ فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل’ سے متاثر ہوکر 100 سے زیادہ خواتین سے کروڑوں روپے لوٹے ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago