اداروں کی بقاء میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے میں پوشیدہ ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اداروں کی بقا ء میر ٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے میں پوشیدہ ہے. میری بھرپور کوشش ہے اور رہے گی کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حق حقدار تک پہنچ جائے. انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم ملک وصوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پشتونخوا میپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، سید لیاقت آغا، سابق ایم این اے عبدالقہار ودان، یوسف خان کاکڑ، عیسٰی خان روشان اور علاوالدین کولک وال شامل تھے. ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، آبی ذخائر کی تعمیر ضرورت، قدرتی ماحول کا تحفظ، میڈیکل اسٹوڈنٹس کو درپیش مشکلات اور ملک دیگر صوبوں بالخصوص صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کی تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے قبل ازیں وفد نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو نئی ذمہ داریاں سنبھال پر مبارکباد دی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

40 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

44 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago