چمن بارڈر پر پاسپورٹ نظام نافذ نہیں ہوسکتا، نگراں حکومت کو ایسے فیصلوں کا اختیار نہیں، سینیٹر مشتاق خان


چمن (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کا سنیٹر مشتاق احمد خان نے چمن بارڈر شاہراہ پر جاری دھرنا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان چمن شہر کو متبادل روزگار دیں کارخانے و فیکٹریاں لگائیں پھر اپنے پالیسی نافذ کریں چمن کے لاکھوں افراد کا روزگار بارڈر سے وابستہ ہے جو پاسپورٹ پر ممکن نہیں ہے نگران حکومت کو ایسے فیصلوں کا قانونی کوئی اختیار نہیں ہے میں نے پارلیمنٹ میں بار بار اس دھرنے کے مطالبات اٹھائے ہیں ڈیورنڈ لائن پر پشتونوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کر سکتے اس دھرنا کے مطالبات برحق ہے میں اس کے ساتھ اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینے کو تیار ہوں اپیکس کمیٹی خود غیر قانونی ہے ہم اس کے فیصلے ماننے کو تیار نہیں ہے افغانوں کی جبری بے دخلی کا فیصلہ ان کا حق نہیں ہے یہ فیصلہ ثے فریقی اجلاس افغان حکومت یو این سی ایچ آر اور یونائیٹڈ نیشن ہائی کمیشن برائے افغان مہاجرین کر سکتے ہیں جس کا اجلاس ہی نہیں ہوا ہے افغان کی جبری بے دخلی پر میں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کیا ہے جس کیلئے یہ حکومت جوابدیں ہیں میں وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ چمن کے عوام کے مطالبات برحق ہے اس کو سن لیا جائے اور چمن ٹو بولدک لوکل دستاویزات پر آنے جانے کو ترجیح دی جائے ۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

2 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

10 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

36 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago