افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش ظاہر کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے آنے والی سیریز میں کوچنگ کرنے کیلئے پیشکش کی گئی ہے .
ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے .

کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان بورڈ پاکستانی کھلاڑی کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہش مند ہے .
خیال رہے کہ افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے انہی کے میدان پر سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا .
یہ بھی ذہن میں رہے کہ حال ہی میں سلمان بٹ کو پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا . تقرری کے ایک دن بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں