سعودی نرس نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے بچے کی جان بچالی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں القطیف سینٹرل ہسپتال کی سعودی نرس زھرا الزوری نے اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ کرکے بچے کی جان بچا لی۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نرس نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ اعضا کا عطیہ کم عمری میں ہی کرنا چاہئے۔
انسان کو اس جیسے کارخیر کے لیے بوڑھے ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے، بعض لوگ اعضا کے عطیے کا معاملہ بڑھاپے یا موت کے بعد کے لیے چھوڑ دیتے ہیں ایسی صورت میں بسا اوقات اعضا کا عطیہ بے معنی ہو جاتا ہے، اعضا بڑی حد تک غیر موثر ہو جاتے ہیں۔
زھرا الزوری نے بتایا نو سالہ بچے علی کی جان بچانے کے لیے جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ شروع میں مشکل لگا تاہم عطیہ کرنے کا فیصلہ مکمل احساس کے ساتھ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ابھی اعضا عطیہ کرنے کا رواج عام نہیں، اسپتال میں کام کے دوران جو کچھ دیکھتی اور سنتی ہوں وہ اعضا عطیہ کرنے کا ایک بڑا محرک بنا۔
سعودی نرس زھرا الزوری کا کہنا تھا کہ جگر کے عطیے پر بچے کے گھر والوں نے اس کے نام شکریہ اور ممنونیت کا خط بھیجا ہے۔

Recent Posts

سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے…

3 mins ago

کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش…

10 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں…

17 mins ago

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

28 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

28 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

40 mins ago