اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مرزا شہزاد اکبر، ملک ریاض اور احمد علی ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ضیاء المصطفیٰ نسیم، ذولفی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔
احتساب عدالت نے فرح خان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کیلئے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سماعت کے دوران کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو بطور گواہ بلوانا چاہوں گا،اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے سے بھی نمائندہ بلوانا چاہوں گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی سماعت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کیلئے جاری نوٹیفکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
بعد ازاں عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول بھی فراہم کر دیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…