امریکی سفارتخانے کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ سطحی وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے اور ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیر جے یو آئی سے ملاقات کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں پولیٹیکل قونصلر، پولیٹیکل آفیسر اور پولیٹیکل اکنامک سیکشن کے چیف شامل تھے۔

جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے اور امریکی انخلا پر کہا تھا کہ وہ اب سپر پاور کہلانے کا حقدار نہیں رہا ہے۔

گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا افغانستان کو تسلیم کرنا ہے جبکہ طالبان سے ہمدردی رکھیں اور فوراً ان کی حکومت کو تسلیم کریں۔ چین اور روس دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں بھی رابطہ رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے براہ راست پڑوسی ہیں اور اس کے ساتھ تاریخی رشتے میں منسلک ہیں اور افغانستان میں پر امن اور مستحکم نظام لانے کے لیے تعاون کریں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

45 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

49 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago