سعودی عرب نے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دیئے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کے لیے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دیئے .

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے ’مساند‘ نامی ایک پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے .

یہ ایک ایسا جامع نظام ہے، جس کے ذریعے ورکرز اپنے حقوق و فرائض اور دیگر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں .
اس نظام کے ذریعے ویزہ کی درخواست سے لے کر بھرتی کی درخواست تک اور ورکرز اور ملازمت دہندگان کے مابین تعلق تک کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں . نئے قوانین کے تحت ویزہ کے قواعد و ضوابط مزید سخت کر دیئے گئے ہیں . اب ورک ویزہ کے لیے عمر کی حد 24سال کر دی گئی ہے .
نئے قوانین کے تحت سعودی شہری، خلیجی ممالک کے شہری، سعودی شہریوں کی غیرملکی بیویاں اور ان کی مائیں اور سعودی پریمیم ریزیڈنسی پرمٹ کے حامل لوگ غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم ملازمت پر رکھ سکتے ہیں .
مزید برآں ہاﺅس کیپرز، ڈرائیورز، ہاﺅس میڈز، صفائی ورکرز، باورچی، گارڈز، کسان، درزی، نرسز، ٹیوٹرز اور بچوں کے لیے آیاکی کیٹیگریز میں غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم نوکری دی جا سکتی ہے . مساند ان ملازمین کی تنخواہ کی منتقلی اور دیگر معاملات میں بھی انتہائی اہم کردار کا حامل نظام ہے .

. .

متعلقہ خبریں