خضدار (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بجکر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…
ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…
دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…
کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…
لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…