ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے نیوٹریشن پروگرام کو موثر بنایا جارہا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت ورلڈ فوڈ پروگرام کی میٹنگ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، صوبائی سربراہ ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر فاریہ احسان ، پروگرام پالیسی آفیسر ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر شہک ریاض بلوچ ، مظہر بلوچ ، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر شاکو ، پروگرام ایسوسی ایٹ احسن ، ورلڈ فوڈ پروگرام سیکورٹی و لائزن آفیسر غلام حیدر اور اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت بلوچ نے شرکت کی۔ صوبائی سربراہ ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر فاریہ احسان نے سیکرٹری صحت عبداللہ خان کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر جامع بریفنگ دی۔صوبائی سربراہ ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر فاریہ احسان نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام بینظیر نشوونما پروگرام اور نیوٹریشن (پریونٹیو اینڈ سپلیمنٹیشن) کے ذریعے کمیونٹی مڈوائف کے ذریعے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام 31 مارچ 2024 تک بلوچستان بھر میں پہلے سے موجود 72 جدید ترین سہولیاتی مراکز سے اپنے بینظیر نشوونما پروگرام کو وسعت دے رہا ہے۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں نیوٹریشن سے متعلق یو این کے مختلف اداروں کے اقدامات کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں نیوٹریشن سے متعلق امور کو نبھانے کے لیے نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔بچوں میں غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ نو عمر بچوں اور بچیوں سے متعلق بھی ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے نیوٹریشن پروگرام کو موثر بنایا جارہا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نیوٹریشن سے متعلق جاری اقدامات کے دائرہ کار کو تمام اضلاع تک منتقلی کے اقدامات کر رہی ہیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہے ورلڈ فوڈ پروگرام مستقبل میں بھی محکمہ صحت بلوچستان کی معاونت جاری رکھے گا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago