منظور پشتین پر فائرنگ اور گرفتاری قابل مذمت ہے، احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے، کوئٹہ بار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر حملے اور ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین کے قافلے پر حملہ ایک بزدلانہ عمل ہے . اس طریقے سے سیاسی اکابرین جو اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں، ان پر اس طرح کا حملہ منظم سازش ہے .

منظور پشتین بالاچ بلوچ کے لواحقین اور دھرنے میں بیٹھی بلوچ ماﺅں بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تربت جارہے تھے جس کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے . اس طرح کے عمل سے بلوچستان کے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ خراب ہوں گے اور مزید نفرتیں پیدا ہوں گی . تمام سیاسی معاملات کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے اور تمام سیاسی اکابرین جو اپنے حقوق کےلئے بات کرتے ہیں ان کو عوام کی تائید حاصل ہے اور یہ جو شرمناک عمل ہے اس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وقت یہ ہے کہ تمام عوام جو ہے وہ اپنے محکوم اقوام کے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں تاکہ ظلم، جبر، نا انصافی اور غیر آئینی جتنے عمل ہیں ان کی روک تھام ہوسکے اور جنہوں نے ہمیں تحفظ دینا ہے وہی ہمارے اوپر فائرنگ کریں تو یہ ایک سوالیہ نشان ہے . کوئٹہ بار ایسوسی ایشن 5 دسمبر بروز منگل تمام عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں