منظور پشتین پر فائرنگ اور گرفتاری قابل مذمت ہے، احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے، کوئٹہ بار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر حملے اور ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منظور پشتین کے قافلے پر حملہ ایک بزدلانہ عمل ہے۔ اس طریقے سے سیاسی اکابرین جو اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں، ان پر اس طرح کا حملہ منظم سازش ہے۔ منظور پشتین بالاچ بلوچ کے لواحقین اور دھرنے میں بیٹھی بلوچ ماﺅں بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تربت جارہے تھے جس کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ اس طرح کے عمل سے بلوچستان کے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ خراب ہوں گے اور مزید نفرتیں پیدا ہوں گی۔ تمام سیاسی معاملات کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے اور تمام سیاسی اکابرین جو اپنے حقوق کےلئے بات کرتے ہیں ان کو عوام کی تائید حاصل ہے اور یہ جو شرمناک عمل ہے اس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور وقت یہ ہے کہ تمام عوام جو ہے وہ اپنے محکوم اقوام کے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں تاکہ ظلم، جبر، نا انصافی اور غیر آئینی جتنے عمل ہیں ان کی روک تھام ہوسکے اور جنہوں نے ہمیں تحفظ دینا ہے وہی ہمارے اوپر فائرنگ کریں تو یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن 5 دسمبر بروز منگل تمام عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

6 hours ago