منظور پشتین سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے بھاگے، گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ڈی سی چمن

چمن (قدرت روزنامہ) منظور پشتین سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے بھاگے، گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا . ڈی سی چمن نے اپنے بیان میں کہا کہ چمن میں ایف سی اور پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران منظور پشتین کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے رکنے کے بجائے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، منظور پشتین کیساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی کی اور فائرنگ کردی، اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظور پشتین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی، اس دوران منظور پشتین کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہوئے .

سرچ آپریشن کے بعد ایک گودم سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا . فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کیخلاف درج کرلیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں