منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،بلوچ وائس فار جسٹس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں . بلوچ وائس فار جسٹس پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ منظور پشتین کو فی الفور رہا کیا جائے .

یہ حرکتیں نہ صرف انصاف، آزادی اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہیں . قوموں کو پرتشدد رویے سے مزید دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی خوف پھیلا کر انہیں قومی جدوجہد سے پیچھے ہٹایا جا سکتا ہے . انہیں تربت جانے سے روکنے کے لیے ایسے گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں