سونے کی فی تولہ قیمت میں اب تک کی سب سے بڑ ی کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے .


تفصیلات کے مطابق 24 قیرات کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ17 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہو گئی ہے .

دوسری جانب 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ، 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 539 روپے ریکارڈ کی گئی ہے .

انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں