پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں پہلی پٹیشن دائر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پہلی پٹیشن دائرکر دی گئی .
الیکشن کمیشن میں شہری راجہ طاہر نواز عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، موقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے .


درخواست میں کہا گیا کہ ڈمی پینل تشکیل دے کرانٹرا پارٹی انتخابات کروائے گئے، انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی .
الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر سیکرٹری جنرل کو دوبارہ کروانے کی ہدایت کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں