مراٹھی فلموں کی 25 سالہ اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

پونا(قدرت روزنامہ) مراٹھی فلموں کی 25 سالہ اداکارہ اشواری دیش پانڈے کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اشواری دیش پانڈے کی کار کو حادثہ گووا میں پیش آیا۔ حادثے میں اداکارہ جانبر نہ ہوسکی اور ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اشواری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھی۔
دونوں کار میں کہیں جارہے تھے اور کار میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا۔

کار ایک پل سے گزررہی تھی جب ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری۔ کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ اشواری اور شوبھم میں رشتہ دوستی سے زیادہ تھا بلکہ دونوں اگلے ماہ منگنی کرنے کی تیاریاں کررہے تھے۔جہاں تک بات کی جائے اداکارہ اشواری کے فلمی کیریئر کی تو انہوں نے حال ہی میں ہندی اور مراٹھی پراجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔ اور اداکار سنیل کے ساتھ فلم ’’پری ماچے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ کے ذریعے مراٹھی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

9 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

9 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

9 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

9 hours ago