جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم پیشرفت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)نے شوگر، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔
جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ڈریپ کی جانب سے شوگر، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اینستھیزیا، انفلوئنزا ویکسینز، ہیپارن اور اینو کسیپارن انجیکشنز کی رجسٹریشن بھی منظور کر لی گئی ہے۔
ڈریپ کی جانب سے نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی گئی۔ نگران وزیر صحت ندیم جان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رجسٹریشن سے کینسر، شوگر اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور ہم ان ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر ادویات کی تیاری اور فروغ کیلئے فارما پارک بنا رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

Recent Posts

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

3 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

4 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

7 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

12 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

17 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

39 mins ago